اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست پر ریحام خان کا تبصرہ۔ تحریک انصاف وفاق سمیت دو صوبوں میں حکومت ہونے کے باوجود ہر جگہ بدترین شکست سے دوچار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی کے پی بلدیاتی انتخابات پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے پیغام میں ریحام خان نے لکھا کہ ’’تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس کی وفاق سمیت دو صوبوں میں بھی حکومت ہے لیکن ہر جگہ بدترین شکست سے دوچار ہے‘‘ اپنے ٹوئیٹ میں ریحام خان نے ’’الوداع سلیکٹڈ الوداع‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اس سے قبل رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی جا رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ تبدیلی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بد دعائیں سمیٹ کر جا رہی ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ تبدیلی 22 کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر جا رہی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ہر شعبہ میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے، جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے کئی مضبوط حلقوں میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔
ابتدائی اور غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف صوبے کی حکمران جماعت تحریک انصاف کو دھچکا دینے میں کامیاب رہی۔خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق تحصیل چئیرمین کے لیے جمعیت علماء اسلام ف 18 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کا 14 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ آزاد امیدوار 8 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جب کہ اے این پی بھی 8 سیٹیں لینے میں کامیاب رہی ہے۔
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…
ایبٹ آباد (قدرت روزنامہ )سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیر اعظم اور آرمی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…