عابد علی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو دوران میچ سینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی کے میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان نے کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ کے پی کے اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جارہا یے۔
واضح رہ کہ گزشتہ دنوں دورہ بنگلادیش کے دوران قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے انہیں پلیئر آف دی منتھ کی کیٹیگری میں بھی شامل کیا تھا جبکہ عابد علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 113 اور دوسری میں 91 رنز اسکور کیے تھے۔

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جہاں انہیں…

1 min ago

دُرِ فشاں کا خفیہ نکاح کس اداکار سےہوا، بھانڈا پھوٹ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)بلال عباس اور درفشاں سلیم پاکستان کے وہ دو مقبول اداکار ہیں جو…

18 mins ago

کراچی میں انوکھے چور سرگرم، درجنوں گھر گیس میٹر اور پائپوں سے محروم

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں چوی کی ایک انوکھی واردات رپورٹ ہوئی…

31 mins ago

پاکستانی پرتگال کیوں جانا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانیوں میں بیرونی ممالک کی جانب رخ کرنے کا رجحان تو گزشتہ…

36 mins ago

خضدار میں قبائلی و سیاسی عمائدین کی ٹارکٹ کلنگ معمول بن گئی، میر اسرار اللہ زہری

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمیر اسراراللہ خان زہری نے کہا…

48 mins ago

مصنوعی ترقی کے خواب دکھانے والا عوام کو پھر دھوکا دینے کیلئے سرگرم ہوگیا، نیشنل پارٹی

پنجگور(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے کہا کہ پنجگور میں کریڈٹ لینے والا…

55 mins ago