چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے کہا کہ چاہے ایک سیٹ سے جیتیں، آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ انہوں نے راولپنڈی میں کشمیری مہاجرین کے جلسے سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کسی دباؤ کے بغیر پاکستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں، داسو اور بھاشا ڈیم پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔
انہوں ںے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ 25 جولائی کو کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت بنے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ سے پوری امید ہے کہ ہم آزاد کشمیر کے ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

مریم نواز اپنے جلسوں میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کررہی ہیں۔

لیکن وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے الیکشن لٹنے کا شور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ہر وقت کہتا ہوں کہ مہنگائی کا خاتمہ ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ مریم نواز اور بلاول بھٹو ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ن لیگ کے ساتھ ہی الجھتا رہے گا۔پاکستان کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کو پاک فوج ناکام بنا دے گی۔
انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے 32 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، تحریک انصاف، نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔ لیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے 33 اور مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 انتخابی حلقوں میں امیدواروں نے ووٹرز کو منانے کے لئے خوب انتخابی مہم چلائی۔ 24 جولائی کو ووٹرز اور امیدواران ایک دن کا آرام کرینگے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ 25 جولائی کے لئے پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گا۔

Recent Posts

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

5 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

5 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

5 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں میٹروبس سروس کہاں کہاں بند رہےگی؟ جانیے

راولپنڈی قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے کل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں احتجاج کا…

6 hours ago