معروف پاکستانی کرکٹر کے خلاف مقدمہ درج کروانے 14 سالہ لڑکی تھانے جا پہنچی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹر یاسر شاہ اور اس کا دوست فرحان زـیاـدـتی کیس میں نامزد،اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں یاسرشاہ اور فرحان کےخلاف مقدمہ درج،مقدمہ میں 14 سالہ لڑکی کے ساتھ زـیاـدـتی کا انکشاف کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کے ماموں کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آر کےمطابق یاسر شاہ کےدوست فرحان نے اس سے فون نمبر لیا جس کے بعد فرحان دوستی کا دعوی کرنے لگا،

فرحان یاسر شاہ سے بھی ویٹس ایپ پر بھی بات کرواتا تھا،۔ لڑکی کے مطابق دونوں نے مجھے بھلاپھسلا کر شیشے میں اتارا، 14 اگست کو جب ٹیوشن جارہی تھی تو فرحان نے اسے ٹیکسی میں بیٹھایااورایف الیون فلیٹ پرلے گیا، فلیٹ پرفرحان نے دست درازی شروع کی ، مزاحمت کرنے پرمیرے ساتھ گن پوائنٹ پر زـیاـدـتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔

فرحان نے دھمکی دی کہ کسی سے ذکرکیاتو ویڈیو وائرل کردونگا اورجان سے بھی مار دونگا۔ فرحان نے یاسر شاہ سے بھی اسی وقت دھمکی دلوائی، یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں پھنسا دے گا، فرحان نے بعد میں بھی بلیک میل کیا اور زـیاـدـتی کانشانہ بنایا، فرحان یاسرشاہ سے فون پربات کرواتااور اس سے بھی تعلقات استوار کرنے پر مجبورکرتا، 11 ستمبرکو ویٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کےبارے میں بتایا تو مذاق اڑیا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں،

یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے،اعلی افسران سے دوستی ہے،جب پولیس درخواست دینے کا کہا تویاسر شاہ نے کہا کہ جوہونا تھا ہوگیا ،تمہارے نام پرفلیٹ کرادونگااور18 سال تک تمہارے اخراجات بھی برداشت کروں گا فرحان سے نکاح کرلو۔

Recent Posts

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

1 min ago

چمن میں 8ماہ سے دھرنا جاری ‘ حکومت بے خبر ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اعلان کے باوجود مذاکرات کیلئے نہ جاسکے

8 ماہ میں وفاقی حکومت کا کوئی نمائندہ چمن نہیں گیا چمن (قدرت روزنامہ)چمن میں…

37 mins ago

کمسن طالب علم کے اندھے قتل کا معمہ حل — قتل میں ملوث 3 افراد کو گرفتار اور آلہ قتل برآمد کرلیا.اسٹنٹ کمشنر اکرم حریفال کی پریس کانفرنس

مستونگ(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمداکرم حریفال نے نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ…

53 mins ago

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین…

1 hour ago