اسلام آباد

شاہد آفریدی کو بڑے عہدے سے نواز دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق کپتان شاہد آفریدی کو نجی ٹی وی چینل نے بڑے عہدے سے نواز دیا ، شاہد آفریدی کو معروف چینل سماء نیوز نے ڈائریکٹر اسپورٹس کاعہدہ دیا ہے۔ اس طرح اب شاہد خان آفریدی سما ٹی وی کا حصہ بن گئے ہیں۔

اس حوالے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں ایک ایسے پلیٹ فارم پر اپنی موجودگی کو خوش قسمتی سمجھتا ہوں جہاں سے میں ملک کے مستقبل کے ہیروز کو آگے لا سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف کرکٹ تک ہی ٹیلینٹ محدود نہیں ہے بلکہ مختلف کھیلوں کے اتھلیٹس بھی ملک میں موجود ہیں جنہیں ضروری سپورٹ دی جائے تو وہ ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں