مریم نواز نے فیملی فوٹو شیئر کردی ، فوٹوگرافر سے کہا کہ ۔۔۔۔۔

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم صفدر نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب میں اتاری ہوئی تصاویر شوشل میڈیا پر شیئرکردیں ۔ مریم نواز نے تصویر اتارنے والی فوٹوگرافر سے کہا کہ میں آپ کی محنت کی قائل ہوگئی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کو کچھ ہی وقت میں ہزاروں لوگوں نے دیکھ لیا ہے ۔مریم نواز کی جانب سے شیئر کی جانے والی فیملی فوٹو میں مریم نواز سمیت، جنید صفدر، عائشہ سیف، مہرالنسا صفدر، ماہ نور صفدر اور ان کے شوہر موجود ہیں۔
مریم نواز نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فوٹوگرافر سارہ ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری تقریب میں آپ کی محنت دیکھ رہی تھی کہ آپ کیسے ہمارے خوشی کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں مصروف تھیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 17 تاریخ کو جنید صفدر اور عائشہ سیف کے ولمیے کی پُروقار تقریب کا انعقاد جاتی امرا میں کیا گیا تھا جس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز، اور دیگر لیگی کارکنان نے شرکت کی تھی ۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

7 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

27 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

51 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

58 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago