بلوچستان میں ہڑتال کے دوران شہری پر تشدد، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا فوری نوٹس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) – وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہڑتال کے دوران گرفتار شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہے، تاہم پولیس کا غیر انسانی رویہ بھی کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر فرائض انجام دینے کا پابند ہونا چاہیے اور ہر شہری کی عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی تربیت اور ذمہ داری کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف شفاف اور فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا اور واضح کیا کہ حکومت قانون کی بالادستی اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
