چینی بلاگر کو 38 ارب روپے کا جرمانہ، وجہ کیا بنی؟

چین(قدرت روزنامہ) چین کی '' لائیو اسٹریم کوئین'' ہوانگ وائی عرف وی یا'' کو قابل ٹیکس آمدن چھپانے پر 210 ملین ڈالر ( 1.34بلین یوآن، 38 ارب روپے پاکستانی) جرمانہ کردیا . رپورٹ کے مطابق ہانگ زو صوبے میں حکام نے ہوانگ وائی پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 2019 اور 2020 میں اپنی قابل ٹیکس آمدن چھپائی ہے جو چینی قوانین کے مطابق ایک جرم ہے .

جس پر معروف سوشل میڈیاویب سائٹ ''ویبو 'دپر کی گئی پوسٹ میں ہوانگ وائی نے اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی شرمندہ ہیں اور ٹیکس حکام کی جانب سے دی گئی جرمانے کی سزا کو قبول کرتی ہیں . یادرہے ہوانگ وائی چین میں انٹرنیٹ سیلیربریٹی ہیں اور آن لائن شاپنگ میں انہیں دیوی کی حیثیت حاصل ہے انہیں لائیو اسٹریمنگ کوئن بھی کہا جاتا ہے اور وہ آن لائن ہر اشتہار میں چاہے وہ نوڈلز کا ہو یا راکٹ لانچ کا ہر جگہ نظر آتی ہیں . یادرہے ہوانگ وائی کا نام 2021 میں ٹائم میگزین کی سو بااثر شخصیات میں شامل ہے . . .

متعلقہ خبریں