اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دیگر علما کے وفد کے ہمراہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سعودی سفیر کو دعوت و تبلیغ کی محنت، دینی خدمات اور اس کے عالمی ثمرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔۔ وفد میں مفتی عبد الرحیم، مولانا طاہر اشرفی شامل تھے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ اسلامی امور نے 6 دسمبر کو ٹوئٹر پر کسی تنظیم کا نام لیے بغیر تبلیغ کو ’دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے اس تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ دیا تھا۔اس حوالے سے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف شیخ نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ مساجد کے امام اور خطیب جمعے کے خطبوں میں تبلیغی جماعت اور اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے لوگوں کو متنبہ کریں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…