تعمیراتی میٹریل مہنگا فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی اب ہوگاایکشن

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ترمیم کردہ ایکٹ کے تحت اب تعمیراتی میٹریل مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کی تیاری . پنجاب حکومت کی جانب سے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے قوانین میں ترمیم ، جس کے تحت تعمیراتی میٹریل مہنگافروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائےگا، قوانین میں ترمیم کےبعدنئی پرائس کنٹرول کونسل کےاختیارات بڑھادیئےگئے ہیں ، پنجاب حکومت منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کیخلاف کارروائیاں کر ےگی .

ترمیم شدہ ایکٹ کےتحت مقررہ نرخوں پرتعمیراتی میٹریل فروخت ، سیمنٹ اوراینٹوں پرخودساختہ بڑھتی قیمتوں کوقابومیں لایاجائےگا . نئے ترمیمی ایکٹ پروزیراعلیٰ پنجاب پرائس کنٹرول کونسل کے چیئرمین ہوں گے ، تعمیراتی میٹریل نرخوں کےبرعکس فروخت پرایک لاکھ جرمانہ اور3سال قیدہوگی . . .

متعلقہ خبریں