وزیراعظم نے سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کردیا۔ علی رضا بھٹہ کو تبدیلی کے بعد سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ کو تبدیل کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں علی رضا بھٹہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن کے عہدے سے ہٹا کر سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔

کچھ روز پہلے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر ارشد محمود جو کہ سیکریٹری پٹرولیم کے عہدے پر تعینات تھے ان کو ہٹا دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ علی رضا بھٹہ کی جگہ سید آصف حیدر شاہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں گریڈ 22 کی ناہید دورانی کو سیکریٹری وفاقی تعلیم و تربیت تعینات کرتے ہوئے سیکریٹری قومی ورثہ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago