اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن ہار جائے گی: غیر ملکی جریدے کی رپورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعت ن لیگ آگے، پی ٹی آئی آئندہ الیکشن ہار جائے گی۔ سروے کے مطابق 46 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز اگلی حکومت بنائے گی،31 فیصد کے نزدیک عمران خان دوسری ٹرم کے لیے بھی کامیاب ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی جریدے بلومبرگ نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کے آئندہ الیکشن ہارنے کے امکانات روشن بتائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں قائم بروکریج انسائٹ سیکیورٹیز لمیٹڈ کے فنڈ مینیجرز اور دیگر سرمایہ کاروں کے سروے کے مطابق حکمران جماعت آئندہ الیکشن ہار جائے گی۔ سروے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حصہ لینے والے 46 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی جبکہ 31 فیصد افراد ابھی بھی تحریک انصاف کو کامیاب ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

سروے میں شامل 19 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملے گی، چنانچہ مخلوط حکومت بننے کے امکانات ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مطابق حکمران جماعت نے ایک ایسے صوبے میں بدلیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کر لی ہے جس پر اس نے 8 سال حکومت کی ہے۔ یہ شکست حکمران جماعت کی کم ہوتی مقبولیت کی علامت ہے کیونکہ ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان ہیں۔
دوسری جانب کے پی بلدیاتی کے پہلے فیز میں شکست پر حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے، ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں 17 تحصیل نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں جبکہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور دیگر انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک مختلف نہیں، عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی موجود ہے۔پی ٹی آئی کے چار ،چار لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا اگر پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے ووٹ یکجا کرلیں تو یہ ووٹ بینک تحریک انصاف کا ہی ہے۔

Recent Posts

گرفتاری کا خدشہ، علی امین گنڈاپور نے راہداری ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے لاہور اور راولپنڈی میں درج مقدمات میں گرفتاری…

1 min ago

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں خاتون نیچے گر گئی پھر گلوکار نے کیا کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے…

10 mins ago

محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش ہوئی تو ان کا رد عمل کیا ہو گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفی ہونے کے…

13 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر 4 شہروں میں دفعہ…

19 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج: ’حکومت تو نہیں گرنی بس شہریوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈی…

29 mins ago

اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہرصورت ڈی چوک جائیں گے،…

29 mins ago