’’وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، 2020-21میں 15.32ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے ‘‘

اسلام آباد ((قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ ڈالا، 2020-21میں 15.32ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے قرضے لینے کا اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑدیا ہے ۔ ایک سرکاری روپورٹ کے اعدادوشمارے کے مطابق حکومت نے 2020-21 میں 15.32 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس سے ایک سال

قبل بھی 12.45 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لینے کا ریکارڈتوڑ دیا ہے ۔ دوسری جانب اعدادوشمارکے مطابق ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا اورمالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جبکہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے فوائد کم کر دئیے ،عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات میں اضافہ کردیا۔رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔

Recent Posts

عاطف اسلم کے کنسرٹ کے دوران سٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں خاتون نیچے گر گئی پھر گلوکار نے کیا کیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ )معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے…

8 mins ago

محمد رضوان کو کپتانی کی پیشکش ہوئی تو ان کا رد عمل کیا ہو گا؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفی ہونے کے…

11 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر 4 شہروں میں دفعہ…

18 mins ago

تحریک انصاف کا احتجاج: ’حکومت تو نہیں گرنی بس شہریوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ڈی…

27 mins ago

اگر کسی نے تشدد کیا تو حالات کا وہ ذمہ دار ہوگا، ہرصورت ڈی چوک جائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہرصورت ڈی چوک جائیں گے،…

28 mins ago

ہمارے پر امن احتجاج پر تشدد کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے،بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ہمارے پر امن…

31 mins ago