لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں ایک سال کے دوران اجتماعی زیادتی کے 26 کیسز رپورٹ ہونے کا انکشاف، صوبائی دارالحکومت میں رواں سال کے دوران جنسی زیادتی کے کل 481 واقعات رپورٹ ہوئے، پنجاب کے پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین قرار۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے تھانوں میں گیارہ ماہ میں زیادتی کی481، اجتماعی زیادتی کے 26 اور تیزاب گردی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے،پنجاب کے پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین رہے،خواتین کے لیے غیر محفوظ ٹاپ فائیو شہروں میں 286 خواتین قتل ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق لاہورمیں خواتین کے اغوا ء کے 136 واقعات رپورٹ ہوئے،گھریلو تشدد کے 134 ، اقدام قتل کی 38 وارداتیں ہوئیں،خواتین کے قتل کے اعداد و شمار میں لرزہ خیز انکشافات بھی سامنے آئے،پانچ شہر خواتین کے لیے حساس ترین رہے،خواتین کے لیے غیر محفوظ ٹاپ فائیو شہروں میں 286 خواتین قتل ہوئیں۔
خواتین کے قتل کی سب سے زیادہ 89 وارداتیں لاہور میں ہوئیں،فیصل آباد خواتین کے قتل کی وارداتوں کے حوالے سے 66 واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا،راولپنڈی میں 48 حوا کی بیٹیاں قتل ہوئیں،گوجرانوالہ میں 42 سرگودھا میں 41 خواتین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا،غیر کے نام پہ قتل کے سب سے ذیادہ 15 واقعات فیصل آباد میں رپورٹ ہوئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…