ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ ڈالر فراہم کریگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سماجی تحفظ کے پروگرام اور خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کیلئے پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے معاہدہ بدھ کو ہوگا۔میڈںیا رپورٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب بدھ کو اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔
اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے۔معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضے میں سے 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے دیئے جائیں گے جبکہ 60 کروڑ ڈالر انٹیگریٹڈ سماجی تحفظ کے ترقیاتی پروگرام (احساس) کے لیے مختص ہوں گے۔

اسی طرح 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سینٹرل ایشیاء اکنامک ٹرانسپورٹ کوریڈور ڈویلپمنٹ پروگرام کی دوسری قسط کے لیے، 38 کروڑ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ ٹو کے لیے جبکہ 50 لاکھ ڈالر کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لیے دیئے جائیں گے۔

Recent Posts

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

4 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

13 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

38 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

52 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago