شہبازشریف نے کہا تھا کہ وہ مجھ پرمقدمہ دائر کریں گے، آج تک ان کے نوٹس کا انتظار کررہا ہوں . مریم نواز کی نئی آڈیو پر مریم اورنگزیب کو تکلیف ہے، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، ایف آئی اے نے تفصیلی چالان جمع کرایا ہے . دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈیلی میل کی اسٹوری شہبازشریف کیخلاف پلانٹ کرائی گئی تھی، ڈیلی میل کی اسٹوری پلانٹ کرانے والے شہزاد اکبر ہیں، شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، شہبازشریف کیخلاف تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں، برطانوی عدالت نے فیصلہ دیا شہبازشریف کیخلاف الزام ثابت نہیں ہوا، شہزاد اکبر پاکستان میں کوئی ثبوت نہیں دے سکے لندن میں کیا دیتے . آٹا، چینی، بجلی، ادویات سستی کرنے کے ٹاسک دیئے جائیں، عمران خان شہبازشریف کےخوف میں مبتلا ہیں، شہبازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈیوڈروز کو غیرقانونی طور پر پاکستان بلایا گیا، شہبازشریف بلیک میل نہیں ہوں گے، شہبازشریف کیخلاف تمام کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہےکہ چیلنج ہےشہبازشریف مجھے عدالت میں بلالیں، ثبوت لے کر پیش ہوجاؤں گا، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، رمضان شوگرملز کے 14 ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے، 2008 اور2018 کے عرصے میں شہبازشریف کے اثاثے7 ارب بڑھے، شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے .
انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیلنج ہے شہبازشریف مجھے عدالت میں بلالیں، ثبوت لے کر پیش ہوجاؤں گا، شہبازشریف کیخلاف دوسرے کیس میں فرد جرم عائد ہونے جا رہی ہے، رمضان شوگرملز کے 14 ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کھولے گئے،ملازمین کے نام پر16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی، 2008 اور2018 کے عرصے میں شہبازشریف کے اثاثے7 ارب بڑھے، شہبازشریف نے قوم سے جھوٹ بولا ہے .
متعلقہ خبریں