قبلے کے درست رخ کا تعین کرنے کا موقع، کل چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) قبلے کے درست رخ کا تعین کرنے کا موقع، کل چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں کے پاس کل 22 دسمبر کو قبلےکا درست رخ معلوم کرنے کا موقع ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ کل بروز بدھ رات کے وقت چاند کعبے کے عین اوپر آ جائے گا۔ سعودی عرب میں بدھ اور جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق 3 بجکر 23 منٹ پر چاند کعبے کے عین اوپر ہوگا، یہی وہ وقت ہو گا جب دنیا بھر کے مسلمان قبلے کا صحیح رخ متعین کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے فلکیاتی علوم کے سعودی ماہر ملہم ہندی کا بتانا ہے کہ جس طرح سورج کعبے کے عین اوپر آجاتا ہے اسی طرح چاند بھی کعبے کے اوپر آجاتا ہے۔ سعودی ماہر فلکیات نے وضاحت کی ہے کہ ضروری نہیں کہ سال میں صرف ایک مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے، سال میں متعدد مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر آسکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آ جانے کا فلکیاتی مظاہرہ برصغیر سمیت وسطی و مغربی ایشیا، یورپ اور افریقہ کے علاوہ امریکہ کے مشرقی علاقے اور کینڈا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی ماہر فلکیات کے مطابق مکہ مکرمہ سے زیادہ فاصلے پر واقع علاقوں میں لوگوں کیلئے قبلے کا رخ متعین کرنا زیادہ آسان ہوگا، مکہ مکرمہ سے 1 ہزار کلو میٹر دور علاقوں کے لیے چاند کو دیکھ کو قبلے کا رخ متعین کرنا قریبی علاقوں کی بنسبت زیادہ آسان رہے گا۔ واضح رہے کہ چاند کے علاوہ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے بھی کعبے درست رخ کا تعین کیا جاتا ہے۔
خانہ کعبہ پر سورج سال میں 2 مرتبہ آتا ہے، سورج خانہ کعبہ پر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔ جبکہ یاد رہے کہ 22 دسمبر دنیا بھر میں سال کا سب سے مختصر ترین دن اور طویل ترین رات ہو گی۔ 22 دسمبر کو رات کا دورانیہ تقریباً 14 گھنٹے اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ جبکہ 23 دسمبر سے رات کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا تاہم 21 اور 22 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہو جائے گا۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

2 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

2 hours ago