عمران خان نے ڈیوڈ روز کو آفس بلا کو خبر ڈیلی میل میں پلانٹ کرنے کو کہا، مریم اورنگزیب کا الزام

(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے ڈیوڈ روز کو پرائم منسٹر آفس بلا کو خبر ڈیلی میل میں پلانٹ کرنے کو کہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس ملاقات میں شہزاد اکبر بھی موجود تھے اور وہ اسٹوری بعد میں ڈیلی میل میں 14 جولائی 2019 کو چھپی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیوڈ روز کو غیر قانونی طور پر پاکستان بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ زلزلے کے پیسے کھا گئے لیکن یو کے ایڈ نے اسی روز اس خبر کی تردید کی۔ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات سمیت مختلف کیسز بنائے گئے، ان پر رمضان شوگر ملز اور گندہ نالہ کیس ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بتایا جائے کہ تحقیقات کیوں نہیں کی گئیں؟ انہوں نے کہا کہ ویسے تو شہزاد اکبر روز پی آئی ڈی میں بیٹھ کر کاغذ لہراتے تھے۔انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد سپریم کورٹ جانے تک ان کے پاس چار ماہ تھے تو ان چار ماہ کے دوران حکومت نے ثبوت کیوں نہیں پیش کیے؟ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف سیریز آف کیسز بدنیتی پر مبنی ہیں۔مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس شہبازشریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر گیا تاہم یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں جب کہ ہرعدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ شہباز شریف پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ن لیگ کی ترجمان نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس اب بھی نیب میں زیرسماعت ہے، ایف آئی اے بھی اسی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ دو ایجنسیاں ایک ہی کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر کو درخواست دی گئی تھی کہ ہم ریڈ لسٹ پر ہیں اس لیے ثبوت نہیں دے سکتے مگر 17 ستمبر کو پاکستان ریڈ لسٹ سے ہٹ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ گزر گئے لیکن اب بھی کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت و مفلسی عروج پر پہنچ چکی ہے تاہم ان کو ناکامیاں چھپانے کے لیے ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ آج شہزاد اکبر کہاں ہیں؟ ،ڈیلی میل کے وکلا نے بھی کہا کہ ہمارے پاس کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کبھی بلیک میل نہیں ہوئے اور پاکستان کی ہر عدالت نے شہباز شریف کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لندن کی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اس تماشے کو ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری ہے لیکن الزامات لگانے والے کو ثبوت بھی دینے چاہئیں، حکمرانوں کی نا اہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہلی اورکرپشن کی وجہ سے ملکی ترقی کی شرح صفر پر آگئی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا جو آج مہنگائی ہے وہ نواز شریف کی وجہ سے ہے؟

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

2 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

16 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

29 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

35 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

40 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

47 mins ago