حکومت نے قومی پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کردی گئی . پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ساڑھے 7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار اور 40 ہزار روپے کے پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 مقرر کی گئی ہے .

پرائز بانڈز کو سیونگ سرٹیفکیٹس اور پریمیم پرائز بانڈز سے تبدیل کیا جا سکتا ہے یا فیس ویلیو پر کیش بھی کیا جا سکتا ہے . بانڈز کو ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر اور 6 مجاز کمرشل بینکوں یعنی نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، الائیڈ بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح لمیٹڈ کی شاخوں میں پریمیم پرائز بانڈز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے . اس سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے پاس پرائز بانڈز موجود ہیں کی جانب سے پریمیم بانڈز کے بدلے پرائز بانڈز کے تبادلے کے لیے مزید وقت مانگا تھا کیوں کہ ان کے مطابق کرونا کے پیش نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے ان کے لیے پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں ہے . پرائز بانڈز کو مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کے پیش نظر کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں