مہوش حیات کا عمران خان کے بعد وزیراعظم بننے کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا . سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے .

وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’کیا آپ سیاست میں آئینگی ؟‘ . جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’جی ہاں انشاء اللہ ! میں سیاست میں ضرور آؤں گی . ‘ایک سوال پر اداکارہ نے نے کہا کہ ’میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سے آئے یا پارٹی سیاست سے آئے، یہ تو وقت بتائے گا . ‘مہوش حیات نے کہا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اْن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں . ‘اداکارہ نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے‘ . اْنہوں نے کہا کہ ’میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اْن کی کْرسی سنبھالنی ہے تو میں اْس کیلئے اْمیدوار ہوں . ‘ . .

متعلقہ خبریں