مہوش حیات کا عمران خان کے بعد وزیراعظم بننے کا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا ۔سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے ۔وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ سے سوال کرتے ہیں کہ ’کیا آپ سیاست میں آئینگی ؟‘۔جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کہتی ہیں کہ ’جی ہاں انشاء اللہ ! میں سیاست میں ضرور آؤں گی۔‘ایک سوال پر اداکارہ نے نے کہا کہ ’میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سے

آئے یا پارٹی سیاست سے آئے، یہ تو وقت بتائے گا۔‘مہوش حیات نے کہا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اْن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔‘اداکارہ نے اْمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اْن کی کْرسی سنبھالنی ہے تو میں اْس کیلئے اْمیدوار ہوں۔‘

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی کال واپس لے لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری ہڑتال کی…

30 mins ago

پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ،ایف آئی اے نے انکوائری کا آغاز کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ اووربلنگ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے…

39 mins ago

گزشتہ ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ ہوشربا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے حکومتی قرضوں سے متعلق…

45 mins ago

بانی پی ٹی آئی کا رویہ اورسوچ غیر سیاسی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لگتا ہے بانی پی…

51 mins ago

شاہد خاقان عباسی اورمولانا فضل الرحمان کا مہنگائی اور بدامنی پر اظہار تشویش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل…

55 mins ago

‘عزم استحکام’ پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) کورکمانڈرز کانفرنس میں عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے خلاف “عزم استحکام”…

58 mins ago