اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد تہران اسنتبول فریٹ سروس کا آغاز ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معاشی سفارتکاری کی جانب بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔اسلام آباد تہران استنبول فریٹ سروس کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلی ٹرین 23 ٹن تجارتی سامان لے کر روانہ ہو گئی ہے۔مارگلہ ریلوے اسٹیشن سے استنبول براستہ تہران آئی ٹی فریٹ ٹرین سروس نے اپنا سفر شروع کر دیا ہے۔
مال گاڑی ہر منگل کو روانہ ہوا کرے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی اور ترک سفراء کے کے ہمران اسلام آباد تہران استنبول مال بردار گاڑی کا افتتاح کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اگلے مرحلے میں پاک ایران ترک مسافر ٹرین شروع کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔وفاقی وزیر برائے ریلوے نے اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے فریٹ سروس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کی تاریخ کا آج بہت بڑا اور یادگار دن ہے، اسلام آباد، تہران، استنبول کے درمیان مال بردار ٹرین کے بعد مسافر ٹرین بھی چلائیں گے۔
ہم نے اپنے ملک کے تجارت کے راستے کھول دیئے ہیں، امپورٹر اور ایکسپورٹرز کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے ۔ فریٹ ٹرین کے ذریعہ بزنس ٹو بزنس ریلیشن شپ میں اضافہ ہوگا،ریلوے ٹریک اپ گریڈ کرنے سے طویل مسافت کا فاصلہ آدھا رہ جائے گا۔ اس موقع پر مشیر تجارت رزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خطے کے ممالک کی ترقی کیلئے ریجنل کنیکٹیوٹی بہت اہم ہے ، ریلوے ٹرانسپورٹیشن تجارت کیلئے بہت اہم ہے ،ایک وقت آئے گا ہمارے پاس افغانستان کے راستے یورپ تک ریلوے ٹریک ہوگا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین سروس تجارت کیلئے سستا روٹ ہے،ہم جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ابھی آغاز ہے ہم مسافر ٹرین بھی شروع کریں گے
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…
زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…