الزامات کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے الزامات کے معاملے پر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کی معافی قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے رکن نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن پر الزامات اور نازیبا ریمارکس سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔
وفاق وزیر ریلوے الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ممبر سندھ نثار درانی نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی صاحب آپ مصروف آدمی ہیں، پیش کیوں نہیں ہوتے ؟ آپ پر ذمہ داری زیادہ ہے۔جس پر اعظم سواتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خود مختار بنانے کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ تمام ادارے آپ کے ہیں، انہیں برا بھلا کہنا درست نہیں۔

ای سی پی نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن پر عائد کیے جانے والے الزامات پر وفاقی وزرا فواد چودھری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مسترد کر دیئے اور اعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا بھی فیصلہ کیا ۔ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈر طلب کیا تھا جب کہ ایوانِ صدر، سینیٹ کمیٹی کی کارروائی اور میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا احترام اپنی جگہ لیکن شخصیات کے سیاسی کردار پر بات کرنا پسند نہیں تو اپنا کنڈکٹ غیر سیاسی رکھیں نوٹس آیا تو تفصیلی جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر اعظم سواتی، فواد چوہدری اور بابر اعوان نے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے تھے۔

Recent Posts

حکومت کا پہلے مرحلے میں 2400 میگا واٹ کی 5 آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی…

3 mins ago

ڈرا دھمکا کر صلح نامہ پر دستخط کروائےگئے، پیرکی حویلی میں قتل بچی کی والدہ کا انکشاف

خیر پور(قدرت روزنامہ)رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد کے باعث تڑپ تڑپ…

12 mins ago

کراچی دھماکے کے شبہے میں خاتون گرفتار، دہشتگرد کو قریبی عمارت سے سپورٹ ملنے کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں جناح ٹرمینل کےقریب چینی باشندوں پر ہونے والے دھماکے کے شبہے…

21 mins ago

’لاہور صرف نام نہیں ایک برانڈ ہے‘ گلوکار ہنی سنگھ نے لاہور سے متعلق مزید کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف بھارتی ریپر اور گلوکار یو یو ہنی سنگھ کا ایک ویڈیو…

35 mins ago

سفر کے لیے ڈرم کا استعمال، ’وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بار بار غائب ہوں گے تو یہی حال ہوگا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے…

2 hours ago

پاکستان میں چینی باشندوں پر کون کون سے بڑے حملے ہو چکے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک چین کی دوستی کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں،…

2 hours ago