کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،کوئی پوچھنے والا نہیں ،عوامی حلقے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں آٹے کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں شہر میں آٹا 6 ہزار 600 سے 6 ہزار 800 تک فروخت ہورہا ہے آٹے کی قیمت کم نہ ہونے کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے

کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام نہیں آسکا

50 کلو آٹے کا تھیلا 6600 سے 6800 اور 20 کلو آٹا 2650 سے 2750 تک فروخت ہورہا ہےعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک تو مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے دوسری جانب اآٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہوش اڑادیئے ہیں اآئے روز آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے دکاندار اپنے من مانے ریٹس پر آٹے کا تھیلا بیچ رہے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ۔حکومت آٹے کی قیمتیں کم کرنے میں کردار ادا کرے

 

WhatsApp
Get Alert