بلدیاتی انتخابات میں شکست کی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آ گئے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔جس کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت ہر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکسست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انشکاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکت کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے۔
بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا ، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے بعض وزراء کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے۔قبل ازیں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں بھی طلب کی تھیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی جبکہ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

1 min ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

13 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

17 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

24 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

31 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

39 mins ago