”جس طرح اللہ نے میری شکل میں نوازشریف کو اچھا داماد دیا ہے اسی طرح سب کی بیٹیوں ۔۔۔“ کیپٹن (ر) صفدر کے صحافیوں کے سوالات پر دلچسپ جوابات

لاہور (قدرت روزنامہ) کیپٹن صفدر کے صحافیوں کے سوالات کے دلچسپ جوابات ۔تفصیلات کے مطابق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی میں گانا گا تا تو ہوسکتا ہے سارا مزہ خراب ہوجاتا، 30 سال سے اپنی شادی کے گیت گا رہا ہوں، اگلے تین سال بیٹے کی شادی کے گیت سناؤں گا۔انہوں نے جنید کے سیاست میں آنے کے بارے میں کہا کہ جس طرح وکیل کا بیٹا وکیل، ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر ہوتا ہے ویسے ہی وہ سیاست دان کا بیٹا ہے اور سیاست میں ضرور آئے گا۔صحافی نے سوال کیا کہ لوگ پوچھ رہے

ہیں کہ جنید کے والد کچھ نہیں کرتے، والدہ کی کوئی پراپرٹی نہیں تو شادی پر یہ سارے اخراجات کیسے ہوئے؟کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ میں ہزار دفعہ کہہ چکا ہوں کہ ہم صوفیا کی اولاد ہیں، پیر و فقیروں کی اولاد ہیں، ہمارے گھر روز ایسا لنگر ہوتا ہے۔کیپٹن صفدر نے عائشہ سیف کو تحفہ دیے جانے والے سوال پر کہا کہ میں نے بہو کو تندرستی اور صحت کی دعائیں دی ہیں اور کہا جیسے اللہ نے میرے بیٹے کو ایک اچھی بیوی دی ہے ویسے ہی سب کو دے اور اللہ سب کی بیٹیوں کو بھی اچھے داماد دے جس طرح اللہ نے میری شکل میں نواز شریف کو دیا ہے۔

Recent Posts

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

2 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

16 mins ago

پاک بنگلہ تجارت میں اہم پیشرفت: کراچی سے پہلا براہ راست کارگو جہاز چٹاگانگ پورٹ پر لنگر انداز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…

29 mins ago

خضدار: قبائلی رہنما کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…

35 mins ago

کیا عام پاکستانی کو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی رسائی کے لیے وی پی این رجسٹریشن کروانی ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…

40 mins ago

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

47 mins ago