عالیہ بھٹ نے بھی فراز منان کا جوڑا پہن لیا

(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف اداکارہ کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون کے بعد اب عالیہ بھٹ نے بھی اپنی دوست کی شادی میں شرکت کے لیے پاکستانی فیشن ڈیزائنر فراز منان کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ  عالیہ بھٹ کی سوشل میڈیا پر نئی فوٹوز اور ڈانس ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا جوڑا پہنے خوب جچ رہی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی یہ تصویریں ڈیزائنر فراز منان کی جانب سے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔

عالیہ بھٹ کی جانب سے پہنا گیا یہ خوبصورت جوڑا ہلکے رنگ کا ہے جس کے لانگ کوٹ پر کافی نازک اور خوبصورت کڑھائی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو اور بھارتی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون  بھی فراز منان کے ڈریسز میں فوٹو شوٹ کرواچکی ہیں۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

13 mins ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

23 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ کہاں ہو گا؟ بالآخر حتمی فیصلہ ہو گا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایس او پیز کے…

25 mins ago

کوئٹہ: جج سے تلخ کلامی ،خاتون وکیل نے عدالت کو تالالگادیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سریاب روڈ پر سیشن کورٹ میں خاتون وکیل نے دیگر وکلا کے ساتھ…

47 mins ago

کورونا کی نئی قسم نے دنیا کے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لےلیا

لندن (قدرت روزنامہ) کورونا وائرس کی نئی قسم نے 27 ممالک کو اپنی لپیٹ میں…

49 mins ago