آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، رمیز راجا

کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے مٹی اور پچز منگوا رہے ہیں، جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں نہیں ہرائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ ہر انٹرنیشنل میچ کے لئے اتنا ہی زور لگائیں گے جتنا پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے لئے لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں عہدہ سنبھالتے ہی کئی چیلنجز کا سامنا رہا، ٹی 20 ورلڈ کپ اور پھر غیر ملکی ٹیموں کا واپس جانا بڑے چیلنجز تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ واپس گئی اور انگلینڈ نے انکار کیا تو ایشین کونسل میں آواز اٹھائی، اجلاس میں یہ بات کی کہ کسی ایشین ملک کے ساتھ زیادتی ہو تو سب کو کھڑا ہونا چاہیے، نیت ٹھیک ہو تو تمام چیزیں ٹھیک ہوتی ہیں۔
رمیز راجا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف رکھا اور ہم کامیاب ہوئے، ہم نے تمام چیزوں کو ایک طرف رکھ کر کرکٹ پر بات کی، خدا کا شکر ہے تمام چیزیں ٹھیک ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ کوچز کا کام ٹیم کا ماحول بنانا اور ٹریننگ کروانا ہے، ٹیم نے اوپر جانا ہے تو لیڈر کو نڈر ہونا ہوگا، کرکٹ میں لیڈر شپ بہت اہمیت رکھتی ہے، اوپر جانے کیلئے لیڈر بہت اہمیت رکھتا ہے، قومی ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہوگا۔
پی سی بی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ میرا مقصد ہے نوجوان لڑکوں کو کرکٹ میں لاؤں، اسکول کرکٹ بہت اچھی چل رہی ہے، جلد 100 اسکول کے بچوں کا پلان لارہے ہیں، ان بچوں کو ماہانہ 30000 روپے دیں گے۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچز میں شائقین کی کمی محسوس ہوئی، شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کیلئے ایک شعبہ بنا رہے ہیں، شائقین کو سیکیورٹی کے تین چار مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے جو ذرا مشکل ہوجاتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں آئے تین ماہ ہوئے ہیں لیکن لگتا ہے 30 سال ہوگئے اور یہاں آکر چھٹی کی نعمت کا اندازہ ہوا۔
رمیز راجا نے یہ بھی کہا کہ کوچز پر میری کوئی حتمی رائے نہیں ہے، کوچز کے ساتھ لمبے کنٹریکٹ کرتے تو پھنس جاتے ہیں، ہمیں کوچز نہیں اسپیشلسٹ کی ضرورت ہوگی، کوچز نچلی سطح پر لگائے جائیں تو زیادہ بہتری ہوگی، غیر ملکی کوچ یا ملکی کوچ لانے کا فیصلہ نہیں کیا۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

4 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

17 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

22 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

26 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago