اسلام سلامتی اور امن کا نام ہے . اسلام محبت کا درس دیتا ہے . حضورﷺ کا فرمان ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے . مولانا طارق جمیل نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سود کھانے والا اور بے گناہ کو قتل کرنے والا شدید سزا کا مستحق ہے . آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ حضورﷺ کی سیرت پڑھیں . مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سیالکوٹ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا مولانا طارق جمیل تعزیت کے لیے آئے ہیں . پاکستان علما کونسل کے سربراہ و وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے مولانا طارق جمیل کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سری لنکن سفیر سے ملاقات کی . ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے سری لنکن سے سفیر سے سانحہ سیالکوٹ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا . اس موقع پر سری لنکن سفیر نے کہا سر لنکن گورنمنٹ سانحہ سیالکوٹ پر پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے . . .
(قدرت روزنامہ)مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو جلائے یہ صرف اللہ کو حق ہے .
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پرمیں ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں .
متعلقہ خبریں