سانحہ سیالکوٹ پر ہم سری لنکا والوں سے شرمندہ ہیں، مولانا طارق جمیل

(قدرت روزنامہ)مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی کو جلائے یہ صرف اللہ کو حق ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پرمیں ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ اسلام سلامتی اور امن کا نام ہے۔ اسلام محبت کا درس دیتا ہے۔ حضورﷺ کا فرمان ہے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

مولانا طارق جمیل نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سود کھانے والا اور بے گناہ کو قتل کرنے والا شدید سزا کا مستحق ہے۔ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ حضورﷺ کی سیرت پڑھیں۔

مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سیالکوٹ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا مولانا طارق جمیل تعزیت کے لیے آئے ہیں۔

پاکستان علما کونسل کے سربراہ و وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے مولانا طارق جمیل کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور سری لنکن سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل نے سری لنکن سے سفیر سے سانحہ سیالکوٹ پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سری لنکن سفیر نے کہا سر لنکن گورنمنٹ سانحہ سیالکوٹ پر پاکستانی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہے۔

Recent Posts

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

20 mins ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

1 hour ago

پاکستان ہمیشہ سے فلسطین کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام…

1 hour ago

کیا ہوگیا اس ملک کو! ذاکر نائیک کا اسٹیج چھوڑنے پر تنقید پر ردعمل

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر…

1 hour ago

وزیر اعلی مریم نوازسے پرتگال کے سفیر کی ملاقات،تجارتی حجم بڑھانے کیلئے دو طرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر مینوئل فریڈریکو پنہیرو ڈا…

2 hours ago

چینی باشندوں پر حملے کی تحقیقات کی خودنگرانی کرونگا،وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچے جہاں انہوں نے…

2 hours ago