بیٹے کی سالگرہ پر عاطف اسلم کی شرارتی پوسٹ

(قدرت روزنامہ)پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کے موقع پر ایک پوسٹ جاری کی ہے . اس پوسٹ میں عاطف اسلم نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی بہت مبارکباد پیش کی ہے اور نئے انکشافات بھی کئے ہیں .

عاطف اسلم نے اپنے بیٹے سے متعلق پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس کی بھولی صورت پر نہیں جانا، کیونکہ یہ بہت شرارتی ہے . انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا ہر روز انہیں ٹگنی کا ناچ نچاتا ہے اور بہت شرارتیں کرتا ہے . خیال رہے کہ گلوکار اعاطف اسلم کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد 2014 ،میں ہی ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام احد رکھا گیا تھا . تاہم سال 2019 میں انہوں نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں