(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ماضی میں ہم سے بڑی غلطیاں ہوئی ہیں اب انہیں دہرانا نہیں چاہیے، گوادر کے لوگ جب آواز اٹھائیں تو اسے طاقت سے دبانا غلط ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران اسد عمر نے کہا کہ ہم ملک کی معاشی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، ہمیں گورننس کے نظام کوبہتر کرنا ہے، اسمبلی میں عوام کی نمائندگی ہورہی ہے اور قائمہ کمیٹیاں سیاست سے بالاتر ہوکر کام کررہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کوئی چیریٹی نہیں ہے یہ دوطرفہ تعاون کے منصوبے ہیں، ملک کی ترقی میں سی پیک کا بڑا اہم کردار ہے، جب کام شروع ہوا تو معلومات کی کمی کی وجہ سے صوبے تنقید کرتے تھے۔
اسد عمر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں اس وقت کے وزیر احسن اقبال نے سی پیک کے حوالے سے بھارتی ٹی وی چینل کی ایک ویڈیو دکھائی، بھارت نے سی پیک کو اپنے اوپر دہرا حملہ قرار دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں وسعت آگئی ہے اور اب اقتصادی زونز بن رہے ہیں، ہر صوبے میں اقتصادی زون بنایا گیا ہے اور صنعتیں وہاں لگیں گے۔ سی پیک سے بلوچستان کے لوگوں کے طرز زندگی میں فرق آنا چاہیے، مقامی منتخب نمائندوں کے ساتھ پارلیمانی سی پیک کمیٹی کو رابطے میں رہنا چاہیے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ گیس بلوچستان سے نکل کر کراچی کو مل رہی ہے اور وہاں کے لوگوں کو نہیں مل رہی، گوادر کے عوام اس وقت ہی مطمئن ہوں گے جب ان کی زندگی میں بہتری آئے گی، ماضی میں ہم سے بڑی غلطیاں ہوئی ہیں، ان غلطیوں کو اب نہیں دہرانا چاہیے، وہاں کے لوگ جب آواز اٹھائیں تو عسکری قوت سے اس کو دبانا غلط ہے۔
پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ مہنگائی
تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ مہنگائی ہے، امریکا میں بھی ڈیموکریٹک پارٹی پیٹرول مہنگا کرنے کی وجہ سے سیٹ ہار گئی، برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی 32 سال سے جیتنے والی سیٹ مہنگائی کے باعث ہار گئی، بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کے اندر مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے جلد فیصلے ہوں گے۔
قرضوں کا بوجھ
وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک پر قرضوں کا بوجھ ڈالا، پی ٹی آئی کی حکومت کو پانچ سال میں 55 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنے ہیں، (ن) لیگ کی حکومت نے پانچ سال میں اس سے آدھے قرضے واپس کئے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی کو بلوچستان اسمبلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پٹرولیم شعبے کو حکومتی فیصلوں سے آزاد اور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے بولان میڈیکل…
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بڑی بے دردی اور بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے بلوچ راجی مچی مجمع…