شاہد آفریدی کی بحرین کے فرمانروا کے صاحبزادے سمو الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سے ملاقات

مانامہ(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں پاکستان فیورٹ ہے اور ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ شاہد آفریدی دنیا کے معروف بزنس گروپ سینکو ہولڈنگ کے ایم ڈی سفیان عثمان کی دعوت پر ان دنوں بحرین میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے سے جائزہ مشن پر موجود ہیں ۔

بحرین میں ان کی ملاقات مملکت بحرین کے فرمانروا کے صاحبزادے سمو الشیخ ناصر بن حمد آل خلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی ملاقات میں بحرین میں کرکٹ کے فروغ اور نوجوان نسل کے لیے مختلف کھیلوں اور شعبوں میں مواقع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی

۔ شاہد آفریدی نے اس موقع پر بحرین میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے اور پاکستانی تجربات سے فائدہ اٹھانے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس بار بہترین کھیل پیش کرکے بھارت کو آوٹ کلاس کرے گا اور ہارنے کی روایت توڑ کر جیت کی بنیاد رکھے گا ۔

WhatsApp
Get Alert