اے ڈی بی پاکستان میں توانائی سمیت مختلف منصوبوں کیلئے قرض فراہم کرے گا جبکہ اے ڈی بی احساس پروگرام میں توسیع کیلئے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدے ہوگئے ہیں . خیبر پختونخوا میں 38 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوگیا ہے جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے 38 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے جبکہ ان معاہدوں میں اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ بھی شامل ہے . کرم تنگی واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ منصوبے کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کا معاہدہ ہوگا . وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ بینک کی فنانسنگ سے شاہراہوں، سماجی، انفراسٹرکچر اور انرجی شعبے میں بہتری آئے گی . کوہاٹ، مردان، مینگورہ، پشاور اور ایبٹ آباد میں معیار زندگی بہتری ہوگی . عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے شہروں میں پانی کی فراہمی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ میں بہتری آئے گی اوع ان منصوبوں سے 35لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوسکے گی . نائب صدر اے ڈی بی شی شن چن کا زوم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے چیلنجز کے باوجود پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہے، اقتصادی، مالیاتی اور تنظیمی اصلاحات سے دور رس اثرات مرتب ہوں گے . حکومت کی سماجی و اقتصادی بہتری کی کوششیں قابل تحسین ہیں . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دے گا جس کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے .
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 6 نئے معاہدے طے پاگئے ہیں، معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ ای نے دستخط کئے ہیں جبکہ وزیر اقتصادی امور عمر ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے .
متعلقہ خبریں