(ن) لیگ کے 3 ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے 3 ارکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں میاں جلیل احمد شرقپوری،محمد غیاث الدین اور چوہدری اشرف علی انصاری شامل تھے۔

ملاقات میں حلقوں کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ خلوص نیت سے پنجاب کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

ارکان پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ آپ نے سیاست میں شائستگی، رواداری اور شفافیت کے کلچرکو فروغ دیا ہے۔

ارکان پنجاب اسمبلی کے مطابق آپ منتخب نمائندو ں کو عزت دیتے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر تے ہیں، آپ نے پنجاب میں حقیقی معنوں میں وہ کام کیے جو ماضی میں کوئی نہ کر سکا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور میں سب کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے، منتخب نمائندوں کے احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، پنجاب میں تمام فیصلے مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر کا ایجنڈا ترقی کے سفر کو روکنا ہے، ان کا یہ ایجنڈا پاکستان کے مفادات سے متصادم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے مشن کو مزید تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھوکھلے نعرے نہیں لگائے، ہم صرف عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

Recent Posts

جامعہ لسبیلہ ہاسٹل فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ طلبا کیلئے تعلیمی دروازے بند کرنے کے مترادف ہے،بی ایس ایف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنس فرنٹ اوتھل زون کے ترجمان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے…

7 mins ago

بولان ، دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پل کی مرمت کا کام مکمل…

16 mins ago

حکومت بلوچستان نے ملازمین کی پروموشن اور نئی بھرتیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار آئی ایس آئی کو دے دیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبے میںگریڈ 19یا اس سے زائد پر افسران کی ترقی ،…

24 mins ago

بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل، بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارشوں کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل…

48 mins ago

پاکستان سے ایک سال کیلئے 3.2 ارب ڈالر غیر ملکی قرض کے وعدے، سعودی تیل کی سہولت بھی دستیاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے 3.2 ارب ڈالر کے ایک سال کے لیے غیر ملکی قرض…

54 mins ago

بانی پی ٹی آئی گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کی بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈا…

1 hour ago