یاد رہے کہ خاتون نے 25 نومبر کو سابق سینئر سول جج پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ جج نے15لاکھ روپے رشوت لے کر ان کی بہن کو نوکری دینے کا بھی وعدہ کیا تھا . . .
(قدرت روزنامہ)لوئر دیر میں سابق سینئر سول جج تیمر گرہ پر زیادتی اور رشوت کا الزام ثابت نہ ہونے پر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا . تفصیلات کے مطابق خاتون کو سابق سول جج کی درخواست پر گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے،ہائیکورٹ نے سول جج کو خاتون کی شکایت پر معطل کر کے او ایس ڈی بنا دیا تھا جبکہ پولیس کے مطابق الزام ثابت نہ ہونے پر سیشن کورٹ نے سابق سول جج کو رہا کر دیا ہے .
متعلقہ خبریں