پیپلز پارٹی بیک ڈور رابطوں پر نہیں چلتی،بیک ڈور رابطوں والے سب ہمارے خلاف جا کر ملا کرتے تھے۔پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔پیپلز پارٹی بیک ڈور رابطوں پر نہیں چلتی،بیک ڈور رابطوں والے سب ہمارے خلاف جا کر ملا کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے جو نئے فارمولے کی بات کی ہے،میرا ان سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا کہ انہوں نے کس کی بات کی ہے۔
یہاں واضح رہے کہ 20 دسمبر کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ ملک چلانے اور سنبھالنے کے لیے ایک سوچ ہوتی ہے، فارمولا بنا بناکر ملک کا بیڑا غرق کررہے ہیں۔ پہلے دن ہی کہا تھا کہ نیب چلے گی تو حکومت نہیں چلے گی۔جب بھی ملک پر مشکلات آئیں پیپلز پارٹی نے ملک کا ساتھ دیا، پاکستان کے مسائل سے ہم واقف ہیں، ہمارے مسئلے ہم ہی حل کرسکتے ہیں۔

مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے، آج بھی بھٹو صاحب اور بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں ہونے والے ظہرانے کی ایک تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔، انہوں نے کہا کہ مجھے آنے والی نسلوں کا سوچنا ہے۔ مجھے فکر ہے کہ آنے والے پندرہ سالوں میں کیا ہوگا، ہم نے قربانیاں دیں اور سیاست سے رشتہ جوڑا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کارکنان کو بتایا کہ آج بھی شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بی بی بے نظیر مجھ سے بات کرتی ہیں۔اننہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا قرضہ 30 ارب تھا جو آج بڑھ کر 60 ارب تک ہوگیا ہے، میں نے کل نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو مجھے ڈر تھا کہ کوئی انڈہ نہ دے مارے، زندگی موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، اللہ قبر تک ایمان دے، میں جیل گیا تھا تو بتا کر جیل گیا تھا۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہم سب کو ایمان دے، ہم سب مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔

Recent Posts

اداکار عامر خان شو کے دوران امیتابھ بچن سے جڑی ایسی ’نایاب‘ چیز لے کر پہنچ گئے کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) ہر سیزن کی طرح ’کون بنے گا کروڑ پتی‘(KBC) کے سیزن 16…

8 mins ago

اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق کیس ،الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری موقع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے 3حلقوں کے ٹریبونل کی تبدیلی سے متعلق…

25 mins ago

ڈی چوک ہماری منزل ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور صوابی کیلئے روانہ

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پشاور سے صوابی کیلئے روانہ ہوگئے ۔ نجی ٹی…

33 mins ago

بھارتی اداکارہ ’دیابین‘ کو بگ باس کے نئے سیزن میں شرکت کیلئے کتنے کروڑ کی آفر کی گئی؟ پتا چل گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس کا اٹھارواں سیزن کچھ…

47 mins ago

مریم نواز نے پنجاب میں ریسٹورینٹس، بیکریوں اور شادی ہالز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی آمدنی (ریونیو) میں اضافے کے…

52 mins ago

رضوان اور شاہین آفریدی کا کپتان بننے کا امکان ختم، لیکن کیوں؟ بڑا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ بیٹر بابر اعظم کا اچانک قومی وائٹ بال ٹیم کی…

1 hour ago