انار کیساتھ کس پھل کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرین کی جانب سے انار کو غذائی اور طبی خصوصیات سے لبریز صحت کے لیے خزانہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ قدرت نے انار میں ایسے بہت سے نباتات اور مرکبات رکھے ہیں جو کہ دوسرے عام پھلوں میں نہیں پائے جاتے۔انار کو غذائیت کے سبب ہی تمام پھلوں میں شہنشاہ کی سی حیثیت حاصل ہے جبکہ طبی و غذائی ماہرین کے مطابق انار کا استعمال انسانی مجموعی صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

غذائیت کے لحاظ سے ایک بڑے انار میں 250 کیلوریز، انار کے 100 گرام دانوں میں 4 گرام فائبر، 17 گرام پروٹین، وٹامن سی 17 فیصد، وٹامن B-6 پانچ فیصد، فولیٹ 16فیصد، شوگر 14 گرام اور پوٹاشیم 236 ملی گرام جبکہ سوڈیم 3 ملی گرام پایا جاتا ہے۔
غذائی ماہرین کے مطابق انار منرلز اور توانائی سے بھر پور پھل ہے جس میں کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس، آئرن، ہائیڈروکلورک ایسڈ، فائٹو کیمیکلز، اینٹی آکسیڈنٹس، پولی فینول، کم کیلوریز، وٹامن اے، بی، سی اور بائیو ایکٹو کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ جو افراد روزانہ کی بنیاد پر مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے ادویات کا استعمال کر رہے ہوں اُنہیں ایک دن میں کم از کم ایک انار ضرور کھانا چاہیے۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار بذات خود ایک ایسیڈک پھل ہے لہٰذا اس کا استعمال اسٹرابیری، لیموں، کینو، مالٹے، چکوترے اور امرود کے ساتھ نہیں کرنا چاہیے، فروٹ چاٹ بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ انار کے چاٹ میں کوئی دوسرا ایسیڈک پھل موجود نہ ہو۔

انار کے استعمال کا صحیح طریقہ:
غذائی ماہرین کے مطابق انار کے صرف جوس کا استعمال کرنا اور اس کے بیجوں سے پرہیز کوئی صحت مندانہ عمل نہیں، انار میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جس سے بھوک کم اور ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پھل ہو ہمیشہ مکمل، گودے سمیت کھانے ہی سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔چونکہ انار کے بیجوں اور اس کے اندار باریک جھلی میں فائبر ہوتا ہے اسی لیے اسے مکمل کھانا چاہیے۔انار کو گرائینڈ کر کے اسموتھی کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Recent Posts

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

4 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

14 mins ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

37 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

54 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

1 hour ago