حکومت کا منی بجٹ آرڈیننس کے ذریعے پاس کروانے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت کا منی بجٹ کو آرڈیننس کے ذریعے پاس کروانے کا فیصلہ۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 12 جنوری 2022ء تک منی بجٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کی شرط رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے منی بجٹ پارلیمنٹ سے پاس کروانے کی بجائے اسے آرڈیننس کے ذریعے پاس کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے 12 جنوری 2022ء تک منی بجٹ پر عمل درآمد شروع کرنے کی شرط عائد کی ہے جس کے پیش نظر منی بجٹ اب آرڈیننس کے ذریعے پاس کروایا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ کو پارلیمنٹ کے ذریعے پاس کروانے پر بھی زور دیا گیا ہے جس پر وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 360 بلین روپے کا بجٹ پارلیمنٹ سے پاس کروائیں گے تو اس میں کافی وقت درکار ہوگا۔

منسٹری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اتنے مختصر سے عرصے میں بل کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ کا جوائنٹ سیشن بلوانا ناممکن ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ حالات کے تناظر میں حکومت نے آئی ایم ایف کو ایک بار پھر جی ایس ٹی کی چھوٹ واپس لینے کے لیے صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کے لیے قائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل ایک خبر سامنے آئی تھی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے آنے والے ہفتے میں پارلیمنٹ کے سامنے منی بجٹ پیش کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ بھی یاد رہے کہ آئی ایم ایف ماضی میں صدارتی آرڈیننس کے نفاذ کی تجویز کو مسترد کر چکی ہے۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

27 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago