اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا واقعہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراسگی کا کیس سامنے آگیا، ویڈیو بنانے والا شخص سینیٹ کا گریڈ 18 کا سرکاری افسر ہے، اسلام آباد پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خواتین کو ویڈیو بناکر ہراساں کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، ایک شخص نے خواتین کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کردی، ویڈیو وائرل ہونے پر خواتین نے پولیس نے رابطہ کیا، جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کا ملزم کا سراغ لگا لیا ہے، ویڈیو بنا کر خواتین کو ہراساں کرنے والا شخص رانا اظہر سینیٹ کا گریڈ 18 کا سرکاری ملازم ہے۔
سینیٹ حکام کا کہنا ہے کہ رانا اظہر سینیٹ کی قانون سازی برانچ کا ملازم ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے، خواتین نے اےٹی ایم پر ان کی ویڈیو بناکر ہراساں کرنے والے شخص کی ویڈیو بنا لی۔ خواتین نے اس شخص سے ویڈیو بنانے کا پوچھا تو اس نے سوری کہہ کر دوڑ لگا دی۔ تاہم اسلام آباد پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

اس سے قبل 20 دسمبر کو نیوزایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی گئی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا۔
متن میں کہا گیا کہ فرحان اوریاسر شاہ نے دھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دیگا۔ایف آئی آر کے مطابق واٹس ایپ پریاسرشاہ کو سارے معاملے کا بتایا تواس نے مذاق اڑیا اورکہامجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں جبکہ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے، اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس کواطلاع دی تو قومی کرکٹر نے فلیٹ اور18 سال تک اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی۔دوسری جانب اس حوالے سے یاسر شاہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل گرفتار افغان شرپسندوں کے…

4 mins ago

دھرنے کی سازش کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گا، وزیراعظم شہبازشریف

پھونکوں اور جادوٹونے سے کسی قوم نےترقی نہیں کی، وزیراعظم شہبازشریف اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم…

4 mins ago

پاکستان کے ورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل…

7 mins ago

نان فائلرز کے خلاف 14 اکتوبر کے بعد قانونی کارروائی ہو گی، ایف بی آر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں…

11 mins ago

توشہ خانہ 2 کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ…

18 mins ago

سندھ میں پولیو وائرس کیسز کی تعداد 10 ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں پولیو وائرس کے مزید تین کیسز سامنے آںے کے بعد تعداد…

22 mins ago