تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) جمعہ کے روز کراچی میں ایک میٹنگ کرنے جا رہی ہے جس میں آئندہ سال مارچ میں طے شدہ مہنگائی مارچ سے متعلق بات چیت کی جائے گی . میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس کراچی میں شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کریں گے . مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کے لیے کل بروز جمعرات کراچی پہنچیں گے . بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت بھی شرکت کرے گی . میٹنگ میں اسلام آباد مارچ کی تیاری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی . واضح رہے کہ 6 دسمبر کو منعقدہ اپنے گزشتہ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کو ’’مہنگائی‘‘ مارچ کا نام دیا گیا تھا . اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف مہنگائی مارچ کے لیے 23 مارچ کے دن کا انتخاب کیا تھا . جبکہ حکومتی وزراء 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کی وجہ سے مسلسل اپوزیشن کو مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کا کہہ رہے ہیں . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم قیادت اسلام آباد مارچ کے حوالے سے جمعہ کو اجلاس میں شرکت کرے گی . اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی .
متعلقہ خبریں