کراچی(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم قیادت اسلام آباد مارچ کے حوالے سے جمعہ کو اجلاس میں شرکت کرے گی۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے، مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) جمعہ کے روز کراچی میں ایک میٹنگ کرنے جا رہی ہے جس میں آئندہ سال مارچ میں طے شدہ مہنگائی مارچ سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اجلاس کراچی میں شاہ اویس نورانی کی رہائش گاہ میں منعقد ہوگا جس کی صدارت سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اجلاس کی صدارت کے لیے کل بروز جمعرات کراچی پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی قیادت سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت بھی شرکت کرے گی۔
میٹنگ میں اسلام آباد مارچ کی تیاری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر کو منعقدہ اپنے گزشتہ اجلاس میں پی ڈی ایم قیادت نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کو ’’مہنگائی‘‘ مارچ کا نام دیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف مہنگائی مارچ کے لیے 23 مارچ کے دن کا انتخاب کیا تھا۔ جبکہ حکومتی وزراء 23 مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کی وجہ سے مسلسل اپوزیشن کو مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کا کہہ رہے ہیں۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…