قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا آئندہ پورے ملک میں انتخابی نتائج پشاور جیسے ہوںگے،فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم اورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں ایم این اے، ایم پی اے، بیوروکریسی اِن کی تھی لیکن قوتوں نے ہاتھ ہٹایا تو بلدیاتی انتخابات میں انجام سب نے دیکھ لیا۔جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئندہ پورے ملک میں انتخابی نتائج پشاور جیسے ہوں گے ، لبرل ازم کے نام پر حیوانی معاشرہ کی تشکیل چاہنے والی قوتوں سے ہماری جنگ جاری ہے ، ملا تنگ نظر نہیں وسیع النظر ہیں ، علماء ہمت کریں پورے ملک کا

نظام ان کے ہاتھ میں ہوگا۔جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی علوم کی حفاظت کریں ،ہمارے حکمران مدارس کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انہوعںنے کہاکہ حکمران حدیث اور فقہ کے علوم کی حفاظت کی بجائے انہیں غیر موثر کرنا چاہتے ہیں،مدارس کے خلاف حکومت کی سطح پر سازشیں کی جارہی ہیں ،انہیں پیار سے کہنا چاہتے ہیں کہ ان سازشوں سے باز آجائو ،آپ کبھی مدارس کو ختم نہیں کرسکتے ۔ انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں مدارس کو قومی دھارے میں لانا چاہتے ہیں،قومی دھارے سے ہم نہیں آپ باہر ہیں،ہم قومی دھارے میں آنے کے لیے تیار ہیں آپ خود کو اسلامی دھارے میں لے آئیں۔ انہوںنے کہاکہ ملا کو تنگ نظر ہونے کا الزام دیا جاتا ہے ،ملا وسیع النظر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی عقوبت خانوں کی دیواروں پر لگا خون امریکی مظالم کی گواہی دیتا ہے،امریکہ جب دوحہ میں معاہدہ کررہا تھا تو تب انسانی حقوق کی شق بھی شامل کرتا۔ انہوںنے کہاکہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور مثبت سیاست کی بات کرتے ہیں ،ہم پرامن سیاست ، آئین اور مستحکم پاکستان کی بات کرتے ہیں،استحکام کے ذمہ داروں نے دھاندلیاں کرکے پاکستان کو غیر مستحکم بنایا،ہم کہتے تھے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومتیں ہیں ،انہوں نے تھوڑا سا ہاتھ پیچھے کیا تو آپ نے خیبرپختونخواہ کا نتیجہ دیکھ لیا ،پشاور میں ایم این اے ایم پی ایز اور بیوروکریسی ان کی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ پورے ملک میں اب یہی نتائج ہوں گے،پاکستان کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے علمبردار دین ہے،دین اسلام کے نام پر ایسے سکالر پیدا ہورہے ہیں جو اسلام کی تشریح ایسی کرتے ہیں جو مغرب کے لیے قبول ہو۔

Recent Posts

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

5 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

19 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

24 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

37 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

37 mins ago

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

48 mins ago