بیٹے کی جیت کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک پر سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام

پشاور(قدرت روزنامہ) بیٹے کی جیت کے لیے پرویز خٹک پر سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام . سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیٹے نے تحصیل نوشہرہ کے انتخاب میں فتح حاصل کی ہے جہاں جے یو آئی (ف) کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے .

تفصیلات کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک بھی الزامات کی زد میں ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک پر بیٹے کو الیکشن میں کامیاب کروانے کے لیے حکومتی مشینری کے استعمال کا الزام ہے . بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک بلدیاتی انتخابات پر سیاسی طور پر اثر انداز ہوئے جس پر جمیعت علماء اسلام ف سراپا احتجاج ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل نوشہرہ میں منعقدہ انتخاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خان نے فتح حاصل کی تھی جہاں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاکم علی دوسرے نمبر پر رہے . جے یو آئی ف نے اپنے امیدوار کی ہار کے بعد پرویز خٹک پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے الیکشن میں حکومتی مشینری کا استعمال کر کے اپنے بیٹے کو کامیاب کروایا ہے . جے یو آئی ف کے امیدوار حاکم علی کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے . الیکشن میں دھاندلی کے الزام پر شروع ہونے والا جے یو آئی ف کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے . . .

متعلقہ خبریں