بیٹے کی جیت کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک پر سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام

پشاور(قدرت روزنامہ) بیٹے کی جیت کے لیے پرویز خٹک پر سرکاری مشینری کے استعمال کا الزام۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیٹے نے تحصیل نوشہرہ کے انتخاب میں فتح حاصل کی ہے جہاں جے یو آئی (ف) کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ تفصیلات کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک بھی الزامات کی زد میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پرویز خٹک پر بیٹے کو الیکشن میں کامیاب کروانے کے لیے حکومتی مشینری کے استعمال کا الزام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک بلدیاتی انتخابات پر سیاسی طور پر اثر انداز ہوئے جس پر جمیعت علماء اسلام ف سراپا احتجاج ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل نوشہرہ میں منعقدہ انتخاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خان نے فتح حاصل کی تھی جہاں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار حاکم علی دوسرے نمبر پر رہے۔

جے یو آئی ف نے اپنے امیدوار کی ہار کے بعد پرویز خٹک پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے الیکشن میں حکومتی مشینری کا استعمال کر کے اپنے بیٹے کو کامیاب کروایا ہے۔ جے یو آئی ف کے امیدوار حاکم علی کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چرایا ہے۔ الیکشن میں دھاندلی کے الزام پر شروع ہونے والا جے یو آئی ف کا دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

21 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

31 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

39 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

47 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

54 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

1 hour ago