مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی وزیراعظم کی دوڑ میں شہباز شریف آگے ہوں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثنائ اللہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کی نااہلی ختم ہوگئی تب بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سب سے آگے شہباز شریف ہی ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ مریم نواز نے بالکل درست کہا ہے کیونکہ ایک باضابطہ پارٹی کا فیصلہ اْس پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہی ہو گا جو اکثریت لے کر سامنے آئے گی۔ پارلیمانی پارٹی کے کسی ممبر کو وزیراعظم بننے سے نہیں روکا جائے گا۔

ہو سکتا ہے کہ کوئی غیر متوقع فیصلہ ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز جب بھی نعرہ لگاتے ہیں وہ نواز شریف کے نام کا ہی نعرہ لگاتے ہیں لیکن اگر ایسا ہو کہ نواز شریف اْس وقت موجود نہیں ہیں یا وہ خود وزیراعظم نہیں بننا چاہتے تو پھر اس کے بعد سینئیر ترین شخص میاں شہباز شریف ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز کی نا اہلی بھی ختم ہو گئی ، پارٹی کے آٹھ دس سینئیر لوگ موجود ہیں، جو نواز شریف کے بعد ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں لیکن نواز شریف کے بعد فوری جو سینئیر ترین شخصیت ہیں وہ شہباز شریف ہی ہیں۔ رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے جو ممبرز منتخب ہو کر نواز شریف کے سامنے آئیں گے اْن کے لیے کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں ہو گا۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ پارٹی لیڈر میاں نواز شریف ہیں، کسی کو اس معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے ، باقی تمام لوگ اپنی سینیارٹی کے مطابق کام کر رہے ہیں، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ورکرز کی پارٹی کو لے کر کوئی کنفیوڑن نہیں ہے۔ ورکرز اس وقت پارٹی کی سینیارٹی شخصیات پر متفق ہیں۔#/s#

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

4 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

4 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

4 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

4 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

4 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

5 hours ago