لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور رنگ روڈ ٹال ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا، لاہور کی سب سے طویل شاہراہ پر سفر کرنے والوں کو اب زیادہ پیسے دینا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی سب سے طویل شاہراہ رنگ روڈ پر سفر کرنے والی گاڑیوں پر عائد ٹال ٹیکس میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کی رپورٹ کے مطابق پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی کے فیصلے کے تحت آئندہ سے چھوٹی گاڑیوں کیلئے ٹیکس 50 روپے جبکہ بڑی گاڑیوں منی بس، کوسٹر،ہائی ایس وین کا ٹیکس 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل چھوٹی گاڑیوں سے رنگ روڈ کے استعمال پر 45 روپے جبکہ بڑی گاڑیوں سے 90 روپے چارج کیے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ بڑی کمرشل گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
بس کی ٹوکن فیس 250 روپے، لوڈر، ٹرک، ڈمپر اور پک اپ کی ٹوکن فیس 300 روپے کر دی گئی ہے۔ جبکہ ٹرک، ٹریلر، 3 ایکسل سے زیادہ لوڈر کی ٹوکن فیس 500 روپے ہو گئی ہے۔ رنگ روڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ٹال ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہو گیا ہے۔
ٹال ٹیکس میں اضافے کے فیصلے پر ہونے والی تنقید پر وضاحت کی گئی ہے کہ رنگ روڈ ٹال ٹیکس میں 2 سال بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ رنگ روڈ صوبائی دارالحکومت لاہور کی سب سے طویل شاہراہ ہے جو شہر کو چاروں اطراف سے گھیرے ہوئے ہے۔ رنگ روڈ کی بدولت شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے لوگ باآسانی شہر کے کسی بھی علاقے پہنچ سکتے ہیں، جبکہ اس شاہراہ کی بدولت موٹروے سے بھی باآسانی کنکٹ ہوا جا سکتا ہے۔
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…
واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…