رمضان المبارک کی آمد کو100 دن باقی، پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا

ریاض (قدرت روزنامہ) عالم اسلام ہجری سال (1443 (2022 عیسوی کے لیے رمضان کے بابرکت مہینے کا بے تابی سے انتظار کر رہا ہے۔ ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ ماہ صیام کی آمد کو فی الحال تین ماہ اور 10 دن باقی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری فلکیات کے انسٹی ٹیوٹ نے بتایاکہ یکم اپریل 2022 بہ مطابق 29 شعبان المعظم کی شام کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائیگا۔
توقع ہے کہ اسی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآجائے گا۔اور فلکیاتی اعتبار سے ماہ رمضان کا آغاز 2 اپریل 2022 بروز ہفتہ کو ہوگا اور اس طرح فلکیاتی حسابات کے مطابق ماہ مقدس کی آمد میں 100دن باقی ہیں۔جہاں تک ماہ رجب کے آغاز کی بات ہے تو رجب کا چاند 29 جمادی الثانی 1443 ہجری بہ روز منگل سعودی وقت کے مطابق ٹھیک 8:46 بجے )قاہرہ وقت کے مطابق (7:46پر پیدا ہوگا۔

ماہر فلکیات کی مطابق مصری ادارہ فلکیات کے ابتدائی حسابات سے پتا چلتا ہے کہ سال 1443 ہجری کے لیے رجب کی پہلی تاریخ بدھ 2/2 2022 کو ہوگی۔خیال رہے کہ ہجری، قمری یا اسلامی کیلنڈر مہینوں کے تعین کے لیے قمری چکر پر مبنی حساب کتاب رکھتا ہے۔ بعض عرب ممالک جن میں سعودی عرب بھی شامل ہے قمری کیلنڈر کو سرکاری کیلنڈرکے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اسلامی کیلنڈر کا آغاز حضرت عمر فاروق کے دور سے ہوا۔ انہوں نے 12 ربیع الاول بہ مطابق 24 ستمبر622 سے قمری اسلامی سال کا آغاز ھجرت مدینہ سے کیا۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

3 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago