غلاف کعبہ کی سلائی میں عربی کا ثلث فانٹ استعمال کرنے کی وضاحت جاری

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) عربی خطاطی عربی زبان کے بصری پہلو کے عناصر میں سے ایک ہے، جو فخر اسلام کے آغاز میں خانہ کعبہ پر موجود نہیں تھا۔ یہ عنصر دوسری صدی ہجری میں خانہ کعبہ کے غلاف کا حصہ بن کر نمایاں ہوا۔ اس کے بعد یہ کئی مراحل سے گذرتا ہوا آج کی اس خوبصورت اور دیدہ زیب شکل تک پہنچا جسے ہم بھی دیکھ سکتے ہیں۔
غلاف کعبہ کے سعودی خطاط مختار عالم شقدار جو 44 سال سے زیادہ عرصے سے عربی خطاطی اور اس کے فنون کی تعلیم دینے میں مصروف ہیں نے عرب ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے غلاف کعبہ پر آیات لکھنے کے لیے ہر بار واضح، نمایاں، مرکب ثلث عربی رسم الخط یا فونٹ استعمال کیا۔ غلاف کے حطیم کی طرف کے حصے پرانہوں نے اسی رسم الخط سے قرآن پاک کی آیات بسم اللہ اللہ الرحمن الرحیم، الحج شہر معلومات فمن فرض فیہن الحج فلا رفث ولا فسوق ولا جدال فی الحج تحریر کیں۔

رکن یمانی کی طرف غلاف کے درمیان چاندی کے رنگ میں بسم اللہ الرحمن الرحیم اور سنہری رنگ میںقل ہو اللہ حد جب کہ ایک قندیل کی شکل میں یارحمن یا رحیم کے الفاظ تحریر کیے گئے۔مختار نے مزید کہا غلاف کعبہ شریف پر مقدس عبارتوں کی تحریر کے لیے عربی کاثلث فانٹ استعمال کرنے کی وجہ اس کا موزوں، دیدہ زیب، بہترین، خوبصورت اور مشکل ہونا ہے۔ یہ رسم الخط تحریر کی خوبصورتی کو زیادہ واضح اور نمایاں کرتا ہے۔
غلاف کعبہ پر جو کچھ بھی لکھا جاتا ہے وہ اسی (ثلث)رسم الخط میں ہوتا ہے ، تاہم ان عبارتوں کا سائز مختلف ہوسکتا ہے، ان کی شکلیں الگ ہوسکتی ہیں۔ کوئی عبارت مستطیل شکل میں ہوگی اور کوئی دائرے میں ہوگی یا قندیل کی شکل میں ہوگی۔ غلاف کعبہ پر تمام نقوش اسی رسم الخط میں لکھے جاتے ہیں۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago