افغان ایئر فورس مشکلات کا شکار، ایک تہائی جہاز ناکارہ ہوگئے

کابل (قدرت روزنامہ)طالبان کے خلاف جنگ میں افغان ایئر فورس شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے، افغان ایئر فورس کے ایک تہائی جہاز اڑنے کے قابل نہیں رہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فاضل پرزوں کی کمی اور امریکی ٹیکینکل سٹاف کی روانگی سے افغان ایئر فورس کو مشکلات کا سامنا ہے۔ افغان ایئر فورس کے پاس امریکا کے دیئے گئے گائیڈڈ راکٹس بھی ختم ہو گئے ہیں، افغان ایئر فورس کے موثرنہ رہنے سے طالبان کی پیش قدمی روکنے میں مسائل کا سامنا ہے۔امریکی فضائی حملوں میں کمی بھی طالبان کی پیش قدمی کی وجہ قرار دی جا

رہی ہے۔طالبان کے ہاتھوں افغان پائلٹوں کے قتل سے بھی افغان ایئر فورس مشکلات کا شکار ہے۔اس حوالے سے پارلیمانی ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین حیدر افضالی نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے روسی ساختہ کچھ ہیلی کاپٹر بھی گرائے ہیں۔رکنِ افغان پارلیمنٹ ناہید فرید نے کہا کہ جہاز نہ اڑے اور طالبان کے اجتماعات کو نشانہ نہ بنایا تو طالبان مضبوط ہو کر شہروں پر حملے کر دیں گے۔رکنِ افغان پارلیمنٹ اجمل رحمانی نے کہا ہے کہ ہمیں ایئر فورس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت ہے، پہلے 80 سے 90 فیصد فضائی حملے امریکی اور اتحادی کرتے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ 20 ڈرونز سمیت امریکی افواج کی واپسی سے فضائی حملے ممکن نہیں رہے۔اجمل رحمانی نے کہا کہ افغانستان نے مزید راکٹس اور ڈرونز کی درخواست کی ہے لیکن بتایا گیا ہے کہ اس میں وقت لگے گا۔

Recent Posts

یکم جولائی سے گھریلو صارفین پر عائد فکسڈ چارج کی تفصیلات سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے گھریلو صارفین پرعائد…

8 mins ago

خواجہ آصف نے بھی ٹیکسوں کی بھرمار والے وفاقی بجٹ پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کے بعد اب حکمراں جماعت کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ…

13 mins ago

ورلڈکپ جیتنے کے بعد روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟ وجہ بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے…

19 mins ago

بلوچستان میں کل سے بارشوں کا نیا سپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سپیل 3جولائی سے داخل ہونے…

22 mins ago

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کن شہروں میں بارش ہوگی، محکمہ موسمیات نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک…

27 mins ago

عدت نکاح کیس ہر صورت 8 جولائی تک ختم کرنا ہے، جج افضل مجوکا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان…

27 mins ago